Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئربس کے ساتھ تنازع، قطر ایئرویز کا بوئنگ کو 50 کارگو جہازوں کا آرڈر

اکبر الباقر کے جہازوں کی سطح اور اس پر ہونے والے پینٹ کے حوالے سے تحفظات ہیں (فائل فوٹو: عرب نیوز)
ایئربس کے ساتھ تنازعے کے بعد قطر ایئرویز نے بوئنگ کو 50 کارگو جہازوں کا آرڈر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بلوم برگ نے یہ بات قطر ایئرویز کے سی ای او اکبر الباقر کا حوالہ دیتے ہوئی کہی ہے۔
اکبر الباقر کے ایئربس اے 350 جہازوں کی سطح اور اس پر ہونے والے پینٹ کے حوالے سے تحفظات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’حتیٰ کہ جب ہم سیٹوں کے آرم ریسٹ تبدیل کرتے ہیں تو اس کی دوبارہ تصدیق ہونی چاہیے۔‘
ایئربس اے 350 جہازوں کی سطح کے نقائص ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب یہ کمپنی کارگو جہازوں کے لیے نئے آرڈرز کی تلاش میں ہے۔
رواں ہفتے ایئربس کے ترجمان نے کہا تھا کہ کمپنی یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی کے ساتھ مل کر پینٹ کے ایشوز پر کام کر رہی ہے۔
دنیا کی فضائی کمپنیوں میں قطر ایئرویز کے پاس کارگو جہازوں کا سب سے بڑا کیریئر ہے۔

شیئر: