Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزی غلط ثابت ہونے پر جرمانے کی رقم کی واپسی کیسے؟

محکمہ ٹریفک نے رقم کی واپسی کے حوالے سے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے جرمانے کی ادائیگی کے بعد جرمانہ غلط ثابت ہونے پر رقم کی واپسی کے حوالے سے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک شہری نے ٹوئٹر پر سعودی محکمہ ٹریفک سے استفسار کیا تھا کہ ’حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر جرمانہ کیا گیا تھا جسے میں نے ادا کر دیا تھا۔ تاہم مجھے یقین تھا کہ حد سے زیادہ رفتار کی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہوا، جرمانہ درست نہیں تھا۔‘
شہری نے مزید کہا کہ ’اس حوالے سے شکایت درج کرائی جسے تسلیم کر لیا گیا۔ اب سوال یہ ہے کہ جرمانے کی ادا شدہ رقم کس طرح واپس لی جائے۔‘
محکمہ ٹریفک نے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب ٹریفک اتھارٹی شکایت کو درست تسلیم کرکے جرمانے کی وصولی کو غلط قرار دے گی تو ایسی صورت میں جرمانے کی رقم اسی اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی جس سے ادا کی گئی تھی۔‘ 

شیئر: