Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: لوٹ ماراور چوری میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار

ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی فورس کو ٹاسک دیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے دارالحکومت میں اسلحہ کے بل پر گاڑیاں چھیننے والے 5افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان گاڑیاں غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے کےلیے استعمال کرتے تھے ۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق وزارت داخلہ  کی جانب سےجاری بیان میں  کہا گیاہے کہ متعدد شکایات ملنے پر پولیس نے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی جسے لوٹ مار کرنے والوں کی شناخت کرکے  انہیں گرفتار کرنے  کا ٹاسک دیا تھا ۔  
وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیاں چھیننے اور ورکرز سے نقدی ، قیمتی سامان لوٹنے والوں کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔
گروہ   5 افراد پرمشتمل تھا جوسعودی شہری ہیں ۔ ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیا اور لوٹ مار میں استعمال ہونے  والے چار ہتھیاربھی ضبط کر لیے گئے ۔  
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ لوٹ مار کرنے والے واردات کے بعد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیتے تھے ۔ گاڑیوں سے غیر ملکی ورکرز کے گھروں میں چوریاں بھی کرتےتھے  ۔ پانچوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔  

شیئر: