Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، 4 حوثی ڈرون تباہ

’حوثی ملیشیا شہری آبادی اور املاک کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں‘ (فائل فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ آج اتوار کو حوثی ملیشیا نے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے 4 ڈرون داغے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے حوثی ڈرونز کو نشانے تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا ہے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے بارودی ڈرون داغ کر جنوبی علاقے کی شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے‘۔
’راڈار پراطلاع ملتے ہی سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرون کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا شہری آبادی اور املاک کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں‘۔

شیئر: