Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گھریلو سامان کی فروخت میں اضافہ

جدہ.... حالیہ برسوں کے دوران گھریلو سامان کے کاروبار میں 20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 2011ءمیں 7.7ارب ریال کا سامان فروخت ہوا تھا۔ 2016ءمیں10ارب ریال سے زیادہ کا سامان بیچا گیا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر میتی کریکت نے بتایا کہ اس اضافے کے متعدد اسباب ہیں۔ اہم ترین سبب بچوں کی پیدائش کی شرح اور مملکت آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ءسے 2015ءکے دوران مملکت میں بڑے تجارتی مراکز میں 46فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: