Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 6 دسمبر: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری

انٹربینک میں روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 29 پیسے کا اضافہ ریکاڑ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 176.77 سے کم ہو کر 176.48 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 199.03 روپے، برطانوی پاؤنڈ 233.47 روپے، آسٹریلوی ڈالر 123.79 روپے، سعودی ریال 47.04 روپے، اماراتی درھم 48.04 روپے، کویتی دینار 583.09 روپے، عمانی ریال 458.36 روپے، کینیڈین ڈالر 137.60 روپے اور بحرینی دینار 468.10 روپے ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.5 اور قیمت فروخت 178.75 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 232.5 اور قیمت فروخت 235 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.5  روپے اور قیمت فروخت 47 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48 اور قیمت فروخت 48.5 روپے رہی۔

شیئر: