Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 3 دسمبر: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 34 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 34 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 176.42 سے بڑھ کر 176.76 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 199.58 روپے، برطانوی پاؤنڈ 234.59 روپے، آسٹریلوی ڈالر 124.71 روپے، سعودی ریال 47.12 روپے، اماراتی درھم 48.12 روپے، کویتی دینار 584 روپے، عمانی ریال 459.14 روپے، کینیڈین ڈالر 137.78 روپے اور بحرینی دینار 468.83 روپے ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.75 اور قیمت فروخت 179.25 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234.5 اور قیمت فروخت 237 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.9  روپے اور قیمت فروخت 47.4 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.3 اور قیمت فروخت 48.8 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں