Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض پر حوثیوں کے حملوں کی کوشش ناکام ، 3 بیلسٹک میزائل تباہ

سعودی ایئر ڈیفنس نے پیر کی شب ریاض پر حوثیوں کے حملوں کی کوشش ناکام بنائی ہے، تین یلسٹک میزائلوں کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ’میزائل حملوں کے ذریعے شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے‘۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ میزائلوں کے کچھ ٹکڑے رہائشی علاقے میں گرے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے‘۔
قبل ازیں اتحادی افواج نے پیر کی صبح سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے حوثیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے دو ڈرون یمن کی فضائی حدود میں ہی تباہ کر دیے تھے۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ شروع کردیا گیا ہے‘۔
ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ’ شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے دائرے میں آہنی پنجے سے کام لیں گے‘۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ’عسکری آپریشن بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی اصولوں کے عین مطابق ہیں‘۔
عرب اتحاد نے یہ بیان ریاض پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش اور حوثیوں کے اس حملے کو سعود ی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ناکام بنانے کے بعد سامنےآیا ہے۔

شیئر: