Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش پر عرب ممالک کی مذمت

’بحرین، اردن، کویت اور جبوتی نے حوثی کوشش کو دہشت گردی قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: عکاظ)
سعودی دار الحکومت ریاض کی شہری آبادی کو میزائل سے نشان کی حوثی کوشش پر متعدد عرب ممالک نے مذمتی بیانات جاری کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بحرین، اردن، کویت اور جبوتی نے حوثی کوشش کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
بحرینی وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ ہیں‘۔
’سعودی عرب کو اپنی سرزمین، شہری آبادی اور تنصیبات کی حفاظت کا مکمل حق حاصل ہے‘۔
’اس ضمن میں اتحادی افواج کی طرف سے کی جانے والی تمام کارروائیوں کی تائید کرتے ہیں‘۔
اسی طرح اردن کی وزارت خارجہ نے حوثی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ریاض کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش عالمی قوانین  کی خلاف ورزی ہے‘۔
اردن نے کہا ہے کہ ’اردن کی حکومت اور عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ہیں‘۔
ادھر کویت نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حوثی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس ہے‘۔
کویت نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حوثیوں کی طرف عالمی قوانین کے تجاوزات پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔
دریں اثنا جبوتی نے سعودی دار الحکومت کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ریاض میں متعین جبوتی سفیر ضیاالدین بامخرمہ نے کہا ہے کہ ’جبوتی اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ ہے ‘۔
’ہم اتحادی افواج کی عالمی قوانین کے مطابق کی جانے والی کارروائیوں کی تائید کرتے ہیں‘۔

شیئر: