Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی فضائیہ کا مشترکہ مشقوں کا آغاز

وزارت دفاع کے مطابق یہ مشق دونوں فریقوں کے درمیان مخلوط مشقوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ (ایس پی اے)
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ رائل سعودی ایئر فورس اور امریکی فضائیہ کے درمیان دو طرفہ مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
عرب نیوز نے سعودی وزارت دفاع کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ لائیو فائر اے سی ای مشق کا آغاز شمالی سیکٹر میں واقع کنگ فیصل ایئر بیس اور مغربی سیکٹر میں کنگ فہد ایئر بیس پر کیا گیا۔
مشق میں رائل سعودی ایئر فورس ٹائیفون اور ایف-15 طیاروں اور امریکی فضائیہ ایف-16 لڑاکا طیاروں کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق ’اس مشق کا مقصد فضائی عملے کی فضائی اور تکنیکی مہارتوں کو بہتر اور ترقی دینا ہے، اس کے علاوہ فضائی آپریشن کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے شعبے میں فوجی مہارت کا تبادلہ کرنا ہے اور جنگی تیاری کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔‘
وزارت دفاع نے مزید کہا کہ یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مختلف مشقوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔

شیئر: