Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا انڈین جنرل بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس

جاوید باجوہ نے بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل پبن راوت ، ان کی اہلیہ اور دیگر  افراد کی تامل ناڈو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی ٹویٹ مطابق ’چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کی انڈیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔‘
واضح رہے کہ بدھ کو انڈین ایئر فورس کا ایم آئی وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان اہلیہ سمیت دیگر 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
انڈین ایئر فورس نے بدھ کی شام اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتہائی دکھ کے ساتھ، یہ واضح ہو گیا ہے کہ جنرل بپن راوت، (ان کی اہلیہ) مادھولکا راوت اور ہیلی کاپٹر پر موجود 11 افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔‘

 

شیئر: