Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 نائیجیریا سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پرپابندی

آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لیاجائے گا (فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے نائیجیریا سے آنے جانے والی پروازیں معطل کر دی اور ممنوعہ ممالک سے مملکت آنے والے سعودی شہریوں کے لیے مقرر ہوٹل قرنطینہ کا نیا نظام بھی جاری کر دیا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے توجہ دلائی ہے کہ نائیجیریا سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی سے وہ مسافر مستثنیٰ ہوں گے جو کم از کم 14 روز کسی ایسے ملک میں گزار چکے ہوں جہاں سے مملکت آمد پر کوئی پابندی نہیں۔
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ نائیجریا سے آنے والے غیر ملکیوں کو پانچ روز تک ہوٹل قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے ۔ آمد کے پہلے روز پی سی آر کرانا ہوگا۔
قرنطینہ کے  پانچویں روز ایک  دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ ٹیسٹ مسافر کے ویکسین یافتہ ہونے یا نہ ہونے ہر حال میں ہوگا۔  
محکمہ شہری ہوابازی نے توجہ دلائی کہ تمام ممنوعہ ممالک سے آنے والے سعودی شہریوں کو پانچ روز تک ہائوس آئسولیشن کی پابندی کرنا ہو گی۔
آمد کے پہلے روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا اور پانچویں روز بھی ٹیسٹ کی کارروائی کرنی ہو گی ۔ اس سلسلے میں ویکسین یافتہ اور غیر ویکسین یافتہ کسی میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔  

شیئر: