Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن کے سکولوں میں نرسوں کی تعیناتی کا آغاز

ہر ایک ہزار طالبہ پر ایک نرس کو متعین کیا جائے گا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے تمام سکولوں میں نرسوں تعیناتی پروگرام جاری کیا گیا ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ریجن کے 28 سکولوں میں میل و فی میل نرسیں متعین کی جائیں گی ـ 
اخبار 24 نے ’اخباریہ کے حوالے سے بتایا کہ’ مشرقی ریجن کے سکولوں میں اس وقت تقریبا 4 لاکھ طلبہ ہیں۔ اس اعبتار سے ہر ایک ہزار طالبہ پر ایک نرس کو متعین کیا جائے گا۔ 
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ’ نرسوں کی تعیناتی کے پروگرام سے قبل تمام سکولوں میں ہیلتھ کیئرکے حوالے سے ایک اسامی موجود تھی جبکہ نرسوں کی تعیناتی نہیں ہوتی تھی‘۔
ابتدائی طورپر مشرقی ریجن میں تجرباتی بنیادوں پرسکولوں میں طبی خدمات انجام دینے کےلیے ہیلتھ کلینک میں نرس کو متعین کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طبی امداد مہیا کی جاسکے۔ 
مشرقی ریجن میں تجرباتی طورپرنرسوں کی تعیناتی کا پروگرام کامیاب ہونے کے بعد اسے دیگر علاقوں میں بھی نافذ کیاجائے گا۔   

شیئر: