Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی دوسرے شخص کو دینے سے قبل این او سی کیوں ضروری

عارضی طور پر اپنی گاڑی دینے سے قبل ابشر اکاؤنٹ سے این اوسی بنانا ضروری ہے۔ (فوٹو: عکاظ)
سعودی روزنامے عکاظ نے محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری وضاحت کے حوالے سے مزید کہا کہ دوسرے شخص کو گاڑی دینے سے قبل این اوسی کا مقصد گاڑی کے مالک کے حقوق کا تحفظ ہے۔
’این اوسی کا مقصد جو شخص گاڑی چلا رہا ہو تو خلاف ورزی سرزد ہونے کی صورت میں ٹریفک چالان اسی کے نام سے جاری ہوگا بصورت دیگر گاڑی کے مالک کے نام پرچالان ہو گا۔‘
واضح رہے ادارہ ٹریفک پولیس کے قانون کے مطابق کسی کو عارضی طور پر اپنی گاڑی دینے سے قبل ابشر اکاؤنٹ سے این اوسی بنانا ضروری ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کے مالک کو قانونی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خود کار ٹریفک چالان سسٹم کی وجہ سے کسی بھی خلاف ورزی پر سسٹم گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے مالک کے شناختی کارڈ یا اقامہ نمبر پرچالان کیا جاتا ہے۔ این اوسی جاری ہونے کی صورت میں محدود وقت کے لیے گاڑی جس کے استعمال میں ہوتی ہے چالان ہونے پر اسی کے نام سے رجسٹر کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ کرائے پر گاڑی لیتے وقت رینٹ اے کار سروس والوں کی جانب سے بھی این اوسی جاری کیا جاتا ہے جس کی اطلاع کرائے پر گاڑی لینے والے کے موبائل پردی جاتی ہے جب گاڑی واپس کی جاتی ہے تو لازمی ہے کہ اپنی موجودگی میں ہی این اوسی ختم کرایا جائے تاکہ گاڑی نام سے ہٹ سکے۔ 

شیئر: