Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر ہیک

نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پہلے بھی ہیک ہو چکا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر کچھ دیر کے لیے ہیک ہوا۔ 
وزیراعظم کے دفتر سے اتوار کو کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کو رپورٹ کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے کیے جانے والے ٹویٹ کے مطابق یہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے علم میں لایا گیا اور وزیراعظم کا ذاتی ٹوئٹر ہیندل فوری طور پر محفوظ کر لیا گیا۔
ٹویٹ میں وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس دوران کیے جانے والے کسی بھی ٹویٹ کو نظرانداز کر دیا جائے۔
تاہم یہ بات فوری طور پر واضح نہیں کی گئی کہ انڈین وزیراعظم کا سات کروڑ 30 لاکھ فولوورز کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کتنی دیر تک ہیک رہا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کو ای میل پر دیے گئے بیان میں ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ’ٹوئٹر کو جیسے ہی اس سرگرمی کے بارے میں معلوم ہوا انتظامیہ نے فوراً اس اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے ضروری اقدامات لیے۔‘
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ اب تک کسی اور متاثر اکاؤنٹ کی کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔
ستمبر 2020 میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہوا تھا۔ اس وقت کچھ ٹویٹس جاری کیے گئے تھے جس میں فولوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

شیئر: