Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز 50 سے زیادہ، ویکسین کی 4 کروڑ 80 لاکھ خوراکیں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ سنیچر 11 دسمبر کو کورونا کے 50 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سنیچر کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 71 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا مزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 852 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 27 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 50 ہزار 189 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 39 ہزار 409 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چار کروڑ 80 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: