Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انشیٹیو کا افتتاح

کارکنان کو نئی ٹیکنالوجی کے کورس بھی کرائے جا رہے ہیں۔ ( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے زائرین کو زیادہ معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انشیٹیو کا افتتاح کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے 2024 پلان کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کے لیے مصنوعی ذہانت، سمارٹ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی منصوبوں کے حوالے سے اوقات کار کا سٹریٹیجک ٹریک تیارکیا ہے۔
اس حوالے سے جدید (ذکا) انیشیٹیو متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ سٹریٹیجک انیشیٹو چار نئے منصوبوں پر مشتمل ہے۔ اس کے تحت الحرم الذکی سمارٹ حرم پروجیکٹ بھی شامل ہے۔
علاوہ ازیں سمارٹ روبوٹ پروجیکٹ ڈیٹا درج بندی پروجیکٹ اور سمارٹ خدمات پروجیکٹ بھی اس کے ضمن میں ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ سمارٹ روبوٹس اور نئی ٹیکنالوجی وسائل کا استعمال زائرین کو ہمہ جہتی خدمات بہتر شکل میں فراہم کرنے والے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ جدید منفرد ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے کارکن بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ کارکنان کو نئی ٹیکنالوجی کے کورس کرا رہے ہیں۔

شیئر: