Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری نگر میں پولیس وین پر حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’تمام زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجسنی روئٹرز کے مطابق پیر کو عسکریت پسندوں نے ایک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے 14 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’تمام زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔‘
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق پولیس کو لے جانے والی بس بلٹ پروف نہیں تھی۔ پولیس کے پاس اسلحہ نہیں ہوتا بلکہ ڈنڈے اور شیلڈز ہوتی ہیں۔ عام طور پر ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک مسلح پولیس اہلکار ہوتا ہے۔
انڈین زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’سری نگر کے باہر پولیس بس پر دہشت گردی کے حملے کی خبر آئی ہے۔ میں اس حملے کی مذمت کرتا ہوں اور ساتھ ہی مرنے والوں کے خاندان والوں کے ساتھ اظہار افسوس کرتا ہوں۔‘

شیئر: