Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی فوجی وفد کا دورہ شمالی و جنوبی وزیرستان

راولپنڈی ... روسی فوجی وفد نے جمعرات کو شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وفد کو فاٹا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ،پاک، افغان بارڈر منیجمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وفد کو فاٹا میں امن و استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔روسی فوجی وفد نے فاٹا سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی روسی وفد کے ہمراہ تھے۔

 

شیئر: