Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کی کارروائیوں میں حوثیوں کے رہنماوں سمیت مزید 210 ہلاک

ٹارگٹڈ آپریشنز میں 20 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں(فائل فوٹو روئٹرز)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ’ یمن کے مارب اورالجوف گورنریٹس میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف حملوں میں مزید 210 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں، مرنے والوں میں رہنما شامل ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’ ٹارگٹڈ آپریشنز میں 20 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں‘۔
عرب اتحاد برائے یمن کا کہنا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران حوثیوں کےعسکری اہداف اور ٹھکانوں پر31 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں‘۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد نے مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی مدد اور شہریوں کے تحفظ کےلیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ کارروائی کے دوران ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے‘۔

شیئر: