Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے حملوں میں 165 سے زیادہ حوثی ہلاک

یمنی فورسز اور حوثی ملیشا کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے (فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ’ یمن کے مارب گورنریٹ اور مغربی سال پر پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف حملوں میں مزید 165 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
مارب شہر کے باہر یمنی فورسز اور حوثی ملیشا کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’ چوبیس ٹارگٹڈ آپریشنز میں 140 سے زیادہ حوثی ہلاک اور 15 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں‘۔
عرب اتحاد برائے یمن کا کہنا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران حوثیوں کےعسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 24 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں‘۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد نے مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی مدد اور شہریوں کے تحفظ کےلیے پانچ ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ کارروائی کے دوران چار فوجی گاڑیوں اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا، 25 سے زیادہ حوثی مارے گئے‘۔

شیئر: