Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 125000 روپے ہو گئی ہے (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کچھ روز سے جاری اضافے کا رجحان برقرار رہے۔
جمعرات کو پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 125000 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافہ کے بعد 107167 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافہ کے بعد سونا 1786 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
جیولری مینوفیکچررز کے مطابق ملک میں 22 کیرٹ گولڈ جیولری 01 گرام 8923 روپے، 21 کیرٹ گولڈ جیولری 01 گرام 8930 روپے اور 18 کیرٹ گولڈ جیولری 01 گرام 8037 روپے رہی ہے۔
 

شیئر: