Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں خطرناک انسانی حالات پرمختلف ممالک کے سفراکا اظہار تشویش

یمن میں بدترین انسانی حالات حوثیوں کی عسکری شدت پسندی کا نتیجہ ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
یمن میں متعین امریکہ ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سفرا نے یمنی عوام کو درپیش خطرناک انسانی حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سفرا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یمن میں بدترین انسانی حالات حوثیوں کی عسکری شدت پسندی کا نتیجہ ہیں۔ حوثی نہ تو جنگ بندی قبول کر رہے ہیں اور نہ ملک کی معیشت میں بہتری لانے کے پروگرام پر عملدرآمد کےلیے تیار ہیں ۔  
’الاخباریہ‘ نیوز چینل کے مطابق چاروں ملکوں کے سفرا نے یمنی معیشت کو سہارا دینے کے سلسلے میں سعودی عرب کی غیر معمولی امداد کی تعریف کی ۔
اہل یمن کو پٹرول کا عطیہ پیش کرنے اور یمنی سینٹرل بینک کے گورنر ، نائب گورنر اور مجلس انتظامیہ میں اضافی ممبران کی تقرری پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔  

سفرا نے یمنی حکومت سے اپیل کی کہ إصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے(فوٹو، ٹوئٹر)

چاروں ملکوں کے سفرا نے یمنی حکومت سے اپیل کی کہ إصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے ۔ ملک کی آمدنی مطلوبہ شعبوں پرمناسب طریقوں سے خرچ کی جائے۔  
امریکہ ، برطانیہ مملکت اور امارات کے سفرا نے مارب پر حوثیوں کے مسلسل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن  میں فوری جنگ بندی ضروری ہے ۔ خانہ جنگی کی وجہ سے اندرون ملک نقل مکانی کو بڑے پیمانے پر روکنے  کےلیے بھی جنگ بندی ناگزیر ہو گئی ہے۔  
چار ملکی اعلامیہ میں ریاض معاہدے پر عملدرآمد کے احیا میں مملکت اور متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہا گیا۔

شیئر: