Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی شعبوں میں سعودائزیشن کی شرح 95 فیصد

تفتیشی ادارے چھاپہ مہم چلائے ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں  سعودائزیشن پر عملدرآمد کے لیے تفتیشی کارروئیاں جار ی ہیں جس سے سعودائزیشن کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔
 سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت تفتیشی ادارے نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں محرم 1442ھ کے دوران موٹر سائیکلوں، گاڑیوں، مواصلاتی سامان، زیورات و سونے کی دکانوں، زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں اور رینٹ اے کار ایجنسیوں میں سعودائزیشن کی شرح 75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 
 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے ماتحت تفتیشی ادارے  نے کہا کہ الخرج، وادی الدواسر، الافلاج، المجمعہ، الدوادمی، شقرا، الزلفی، حوطۃ سدیر، حوطۃ بنی تمیم اور الغاط کمشنریوں میں تجارتی سرگرمیوں میں سعودائزیشن کی شرح 95 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ گئی۔ 
وزارت افرادی قوت ریاض شاخ نے بتایا کہ  تفتیشی ادارے کے افسران مقررہ نظام الاوقات کے مطابق سعودائزیشن کی پابندی کرانے کے لیے چھاپہ مہم چلائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا  کہ اچانک چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے چھاپے کے مطلوبہ نتائج مل سکیں۔ چھاپہ مہم کی بدولت سعودائزیشن کی شرح میں تیزی پیدا ہوئی ہے۔ 

شیئر: