Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کورنیش پر’شیشہ‘ کے استعمال پرپابندی

ساحلی وتفریحی مقاامات پرخلاف ورزی کرنے والوں کی سخت نگرانی ہوگی (فوٹو، ٹوئٹر)
 جازان میں کورنیش اورعوامی تفریحی مقامات پر  شیشہ استعمال کرنے پر  پابندی کر دی گئی ہے۔ جازان میونسپلٹی نے پابندی پر عمل درآمد کےلیے کڑی نگرانی کے احکام جاری کر دیے۔  
اخبار 24 کے مطابق جازان میونسپلٹی کے ترجمان ڈاکٹر ابراہیم الخیاط نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ دعوے کر رہے ہیں کہ ہمارے یہاں کورنیش پبلک مقامات اور رفاہِ عام والی جگہوں پر شیشے اور حقے کا رواج پھیلا ہوا ہے بالکل غلط ہے۔
اس حوالے سے بلدیہ کے ٹول فری نمبر 940 پر کوئی شکایت ریکارڈ پر نہیں آئی۔ میونسپلٹی کی جانب سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی ممنوعہ مقام پر شیشہ استعمال کرتے ہوئے دیکھے تو پہلی فرصت میں 940 پر اس کی شکایت درج کرادے۔  
ڈاکٹر الخیاط نے توجہ دلائی کہ ممکن ہے کہ رات کے آخری پہر میں اکا دکا واقعات پیش آئے ہوں اور کسی اہلکار نے یہ بات نوٹ نہ کی ہو۔ اکا دکا کیس ہی ایسے وقت میں پیش آیا ہو گا جبکہ عام لوگ پبلک مقامات پر موجود نہیں ہوتے۔  
ڈاکٹر الخیاط نے کہا کہ کئی افسران کی ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ جازان کے تمام سی فرنٹس کا دورہ کریں اور وہاں شیشہ سے متعلق پابندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بروقت ایکشن لیں۔ 

شیئر: