Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان میں پہلی خودکار بس سروس

کاربن فری بس میں 15 سواریوں کی گنجائش ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
 متحدہ عرب امارات کی سپیشلسٹ کمپنی ایون نے عجمان کے ساحل پر پبلک ٹرانسپورٹ کی پہلی خودکار بس چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ امارات ہی نہیں پورے خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی پبلک بس سروس ہو گی۔  
الامارات الیوم کے مطابق ایون کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ خود کار بس عجمان کورنیش پر فیرمونٹ ہوٹل اور کورل بیچ کے درمیان چلائی جا رہی ہے۔  
مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بس کو ایجوکیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس میں ’وی ٹو ایکس‘ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ سسٹم سہ جہتی کیمروں سے لیس ہے  جوانٹرنیٹ کے ذریعے ریمورٹ سیلز سے منسلک ہے۔

بس میں سمارٹ کنٹرول سسٹم لگا ہوا ہے (فوٹوَ: ٹوئٹر)

 کمپنی کا کہنا ہے کہ بس میں سمارٹ کنٹرول سسٹم لگا ہوا ہے۔ یہ ٹریفک سگنلز سے ملنے والی معلومات کے ذریعے بس کے اطراف ہر چیز پر نظر رکھتا ہے۔ بس پیدل چلنے والوں کے لیے مختص ٹریک کے قریب آنے پر سگنل جاری کرتی ہے۔ اس میں 15 سواریوں کی گنجائش ہے۔ یہ بس کاربن فری ہے۔ وہیل چیئرکو بس پر چڑھانے کے لیے بھی خصوصی سہولت رکھی گئی ہے۔  
یاد رہے کہ خود کاربس ہفتے کے ساتوں دن صبح نو بجے سے دوپہر 12 بجے تک، پھر سہ پہر چار بجے سے شام سات بجے تک سواریوں کو سفر کی سروس مہیا کرتی ہے۔

شیئر: