Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریانتھا کمارا کی جگہ ’سری لنکن شہری کی تقرری‘

وزیراعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور  مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ’سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے بچوں کے تعلیمی اخراجات فیکٹری مالکان نے برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔‘
بدھ کو مذہبی عالم مولانا طارق جمیل کے ہمراہ اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمیشن کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جگہ ایک اور سری لنکن شہری کی تقرری کی گئی ہے۔
قبل ازیں طاہر محمود اشرفی اور مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمیشن سے ملاقات بھی کی۔
پریس کانفرنس میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تعزیت کے لیے سری لنکن ہائی کمیشن آئے ہیں۔
انہوں نے کہ ’ظالم اپنے انجام کو پہنچیں گے۔‘ 
رواں ماہ کے اوائل میں سیالکوٹ میں فیکٹری کے ایک سری لنکن مینجر پریانتھا کمارا کو ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا تھا اور ان کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔ 
پنجاب پولیس نے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔ 

شیئر: