Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واشنگٹن کی نمائش میں عرب فنکاروں کے شاہکار

مخصوص ​​فنکاروں نے ایسی نمائشوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
واشنگٹن کے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں ایک نمائش میں ابھرتے ہوئے عرب فنکاروں کے کاموں کی نمائش کی گئی۔ ان عرب فنکاروں نے امریکہ میں اپنا کیریئرکو دوام بخشا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکہ میں ایسی مخصوص قسم کی ڈرائنگ لبنان اور مصر کے فنکاروں کی عرصہ دراز سے یہاں موجودگی ظاہر کرتی ہے۔
اس نمائش کا آغاز عرب امریکی آرٹ میں اپنا خاص مقام رکھنے والے خلیل جبران کی ڈرائنگ سے کیا گیا ہے جو لبنان میں پیدا ہوئے اور20 ویں صدی کے اوائل میں بوسٹن اور نیویارک کے ادبی میدانوں میں ابھرتے ہوئے نظر آئے۔
یہ نمائش عرصہ قدیم  میں عرب امریکی فنکاروں کے تین حصوں پر مشتمل تھی۔ جس میں 1950-1960 کی دہائی کے جدیدیت پسند  اور گذشتہ 15 برس کے دوران نئے فنکاروں کا کام تھا۔
نیویارک، سان فرانسسکو اور واشنگٹن سمیت امریکہ کے دیگر شہروں میں لبنان، مصر، فلسطین اور سوڈان کے فنکار امریکہ کے اس مخصوص آرٹ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

اس نمائش کا آغاز خلیل جبران کی ڈرائنگ سے کیا گیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

امریکہ میں عرب ورثہ کے ساتھ منسلک تقریباً 30 لاکھ شہری آباد ہیں لیکن اس کمیونٹی میں بھرپور فنکارانہ صلاحیتوں کے بارے میں عام لوگ اس کا  زیادہ علم نہیں رکھتے۔
اس نمائش میں موجود آرٹسٹ اورمصنفہ میمنہ فرحت نے بتایا ہے کہ امریکی آرٹ کی دنیا کے بارے میں کہنا ہے کہ اس پر اب بھی سفید فام مردوں کی بالادستی ہے۔
سیاہ فام فنکاروں کو  اپنے عرب ہم عصروں کی طرح پسماندگی اور نظراندازی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
میمنہ فرحت نے بتایا کہ گزشتہ 10برسوں میں مخصوص ​​فنکاروں نے ایسی نمائشوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایسی تخلیقی آرٹ کے لیے واقعی مستعدی اور محنت  کی ضرورت ہے۔

امریکی آرٹ کی دنیا میں سفید فام مردوں کی بالادستی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک بار یہاں کسی  خاتون کا یہ تبصرہ سنا تھا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ عرب عصری آرٹ تیار کرتے ہیں۔
فرحت نے مزید کہا کہ بین الاقوامی آرٹ میلوں میں عرب فنکاروں کے کام کی نمائش اوراس فن میں شمولیت کو بہتر بنانے کے لیے قابل ذکر کوششیں کی گئی ہیں۔
اس نمائش میں سب سے زیادہ عام موضوع یہ ہے کہ فنکار اپنی شناخت اور بیانیہ پر زور دیتے ہیں۔
 

شیئر: