Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو خادماؤں سے گھر سے باہر ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی

بعض افراد خادماوں سے دوسروں کے گھروں کا کام بھی کراتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ گھریلو ملازمہ کے مختلف حقوق میں سے ایک حق یہ بھی ہےکہ ان سے گھر کے باہر ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے جمعہ کو ٹویٹر  پر جاری بیان میں کہا ہے کہ گھریلو ملازمہ کے متعدد حقوق ہیں جن کی پابندی کرنا ضروری ہے۔
حقوق کے حوالے سے وزارت کا مزید کہنا تھا کہ گھریلوخادمہ کے حقوق میں اس کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اس سے گھر کے باہر ڈیوٹی نہ لی جائے۔ 
گھریلو ملازمائیں صرف گھروں کے اندر ہی ڈیوٹی کی پابند ہیں۔ گھر سے باہر ان سے ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی۔
واضح رہے بعض لوگ اپنی گھریلو خادماوں کو دوسروں کے گھروں میں بھی کام کرنے کے لیے بھیج دیتے ہیں جس سے خادماوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خادماوں کی اس مشکل کا حل وزارت افرادی قوت کی جانب سے پیش کرتے ہوئے آجروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قوانین کے مطابق خادماوں سے گھرکا ہی کام لیں۔ 

شیئر: