Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفرور خادماؤں کو روزگار فراہم کرنے والی سعودی خاتون گرفتار

زیادہ اجرت کے لالچ میں ملازمائیں کفیلوں سے فرار ہوتی تھیں( فوٹو: وزارت داخلہ)
ریاض پولیس نے غیر قانونی طور پر گھریلو خادمائیں فراہم کرنے کے الزام میں ایک سعودی خاتون اور اس کی غیرملکی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ 
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ نے ریاض پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والی خواتین لوگوں کے گھروں سے فرار ہونے والی خادماؤں کو اپنے فلیٹ میں پناہ دے کر انہیں فی گھنٹہ اجرت کے حساب سے دوسری جگہ کام دلاتی تھیں۔ 

فلیٹ سے 8 خادمائیں بھی پکڑی گئیں (فوٹو: وزارت داخلہ)

فرضی افرادی قوت فراہم کرنے والی سعودی خاتون اورساتھی سری لنکن خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔  
دونوں خواتین مل کر فرضی ادارہ قائم کیے ہوئے تھیں جو غیر قانونی طور پر مفرور خادماؤں کو اپنے فلیٹ میں رکھتیں اور انہیں دوسرے گھروں میں خادمہ کے طور پر زیادہ اجرت پر فراہم کرتی تھیں۔ 
فلیٹ سے 8 غیر ملکی خادماؤں کو بھی گرفتار کیا گیا جو اپنے کفیلوں کے گھروں سے فرار ہو گئی تھیں اور ان کے خلاف ’ہروب‘ بھی فائل کیا گیا تھا۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں خادماؤں کو فرار کرانے والے انہیں دوسرے گھروں میں فی گھنٹہ اجرت پر نوکری فراہم کرتے ہیں جس میں سے وہ معمولی رقم خادمہ کو دیتے ہیں جبکہ اجرت کا بڑا حصہ خود رکھتے ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: