Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی باکسر کی کامیابی پر کسی نے انہیں سراہا نہیں، محمد عامر کا شکوہ

عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ ٹائٹل اکا مڈل ایسٹ ٹائٹل جیتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے شکوہ کیا ہے کہ ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا مڈل ایسٹ ٹائٹل جیتا لیکن بدقسمتی سے کسی نے انہیں سراہا نہیں۔
پاکستانی کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ اگلگت بلتستان کی ان کی اپنی حکومت نے بھی انہیں نظرانداز کیا۔
عچمان وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پریشان نہ ہوں، چمکتے رہیں ہم اآپ کو سپورٹ کریں گے۔

محمد عامر کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ان کا شکریہ ادا کیا تو لکھا وہ اپنے ملک کو آنے والے مہینوں میں ورلڈ چیمپئن بنائیں گے۔

محمد عامر کی ٹویٹ پر تبصرہ کرنے والے صارفین میں سے کچھ نے عثمان وزیر کے رویے کو اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا، البتہ کچھ ایسے بھی تھے جو معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے رہے۔
احتشام علی عباسی نے لکھا ’مالی مدد تو دور کی بات ایک سٹار جس نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اس کے لیے ایک ٹویٹ تک نہ کیا۔‘ 

عثمان وزیر نے چند روز قبل ورلڈ باکسنگ کآنسل کا مڈل ایسٹ چیمپئن ٹائٹل جیتا تھا جب کہ اآصف ہزارہ نے ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیتا تھا۔
پاکستانی باکسرز کی ان کامیابیوں پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا تھا۔

پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی دونوں کی کامیابی سے متعلق کی گئی ٹویٹ میں انہیں درپیش مشکلات کے باوجود کامیابی حاصل کرنے پر ان کی تعریف کی تھی۔

شیئر: