Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعا پر اتحادی فورس کا فضائی ٹارگٹڈ آپریشن

اتحادی فورس نے شہریوں کو حوثیوں کے عسکری مقامات سے دوررہنے کی ہدایت کی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
عرب اتحادی فورسز نے صنعا میں حوثی باغیوں کے خلاف ٹارگٹڈ فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے مملکت پر کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کے جواب میں آپریشن کیا گیا۔
سبق نیوز نے اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اتحادی فورسز صنعا پر فضائی آپریشن انتہائی نپے تلے انداز میں کر رہی ہے جس میں حوثیوں کے عسکری یونٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔
آپریشن کے حوالے سے اتحادی فورس نے یمن میں شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صنعا میں حوثیوں کے عسکری علاقے کے قریب نہ جائیں۔
اتحادی فورس نے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ’ٹارگٹڈ آپریشن عالمی انسانی قوانین کے مطابق کیا جا رہا ہے جو مکمل طورپر دہشتگردوں کے خلاف ہے۔‘
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے جمعہ کی شب سعودی عرب کے شہر جازان اور نجران پر دومیزائل حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جبکہ شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

شیئر: