Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت

نوین الحق نے اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی نمائندگی کرنا تھی۔ (تصویر: اے ایف پی)
افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔
سوموار کو نوین الحق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے مینیجر کا بیان پوسٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ ’میں تصدیق کرنا چاہوں گا کہ نوین کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل نہیں کھیلں گے۔‘
’پی ایس ایل ایک اچھا کمپیٹیشن ہے اور مستقبل میں ہم اس کا حصہ بننا چاہیں گے۔‘
نوین الحق کا مزید کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل مس کرنے پر افسردہ ہوں۔‘

افغان فاسٹ بولر کو پی ایس ایل 2022 میں سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیٹرز کی نمائندگی کرنا تھی۔
کرکٹ پر نظر رکھنے والی صحافیوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم جنوری کے پہلے ہفتے میں ’منی ڈرافٹ‘ کے موقع پر نوین الحق کا متبادل کھلاڑی چننے گی۔

نوین الحق افغانستان کی جانب سے سات ون ڈے انٹرنیشنل کھیل کر 14 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ 13 ٹی20 میچز میں ان کی 18 وکٹیں ہیں۔
ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ 22 سالہ افغان فاسٹ بولر نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے سبب پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کی ہے۔

دوسری جانب بی پی ایل کی ٹیم کھلنا ٹائیگرز نے بھی تصدیق کی ہے کہ نوین الحق اس سیزن میں ان کی نمائندگی کریں گے۔

بی پی ایل کا اگلا سیزن 2022 میں جنوری اور فروری میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ پی ایس ایل کا آغاز بھی 27 جنوری کو ہوگا۔

شیئر: