Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک افغان سرحد پھر بند

طورخم... پاک، افغان طورخم بارڈر کو پھر بند کر دیا سرحد پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔ کسی کو سرحد کے آر پار جانے نہیں دیا جارہا ۔ چمن بارڈر بھی آمد و رفت کے لئے بندہے ۔تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے پاک، افغان سرحد کھولنے کے احکا مات جاری کئے تھے ۔انہوں نے کہا تھا کہ سرحدوں کو زیادہ دیر تک بند رکھنا عوامی اور معاشی مفاد ات کے منافی ہے۔خیر سگالی جذبے کے تحت سرحدوں کو فوری کھولنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی تھی کہ جن وجوہ پر پاک، افغان سرحد بند کی گئی ،افغان حکومت ان کا تدارک کرے گی۔ذرائع نے بتایا کرم ایجنسی میں دھماکے کے بعد پاک،افغان سرحد بند کی گئی۔ بارڈر منجمنٹ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
 

 

شیئر: