جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے والے تین ڈرون تباہ
’صنعا میں ڈرون داغنے کے مقام کا علم ہوگیا ہے، مناسب جوابی کارروائی ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کو جنوبی علاقے کو تین ڈرون سے نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حوثی ڈرون تباہ کردیئے ہیں۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے صنعا سے سعودی عرب کی طرف بارودی ڈرون داغے ہیں‘۔
’ہمیں صنعا میں ڈرون داغنے کے مقام کا علم ہوگیا ہے جس پر ہماری طرف سے مناسب جوابی کارروائی ہوگی‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ہم ہدف کے بارے میں معلومات جمع کر رہے ہیں اور جلد جوابی کارروائی کریں گے‘۔