Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک نامعلوم اداروں کو عطیات دینا جرم

’عطیات دینے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ کنگ سلمان سینٹر سے رابطہ کریں گے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بیرون ملک نامعلوم اداروں کو عطیات دینے سے خبردار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ایسا کرنا جرم ہے‘۔
’جو شخص بیرون ملک موجود نامعلوم اداروں کو عطیات دے گا اس سے مواخذہ ہوگا‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک عطیات دینے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد سے رابطہ کریں گے‘۔
’سعودی عرب میں یہی واحد اجازت یافتہ ادارہ ہے جو بیرون انسانی کاموں کے لیے عطیات جمع کرنے کا مجاز ہے‘۔

شیئر: