Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی ہفتہ وارپریس کانفرنس کل ہوگی

اومی کرون کے حوالے سے بھی اہم معلومات پیش کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار پریس کانفرنس کل بروز اتوار 2 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان کے علاوہ وزارت داخلہ کے ذمہ دار بھی شرکت کریں گے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی پریس کانفرنس میں وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے علاوہ عالمی سطح پر حالات کا تجزیہ اور اس حوالے سے سعودی عرب میں وزارت صحت کی خدمات پربھی روشنی ڈالیں گے۔
پریس کانفرنس میں وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب بھی شریک ہوں گے جو کورونا وائرس کے حوالے سے مقررہ ضوابط اور انکی خلاف ورزیوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کریں۔
ادارہ صحت عامہ ’وقایہ‘ کے ذمہ دار ڈاکٹر عمادلافی المحمدی بھی خصوصی طورپرہفتہ وار پریس کانفرنس میں شریک ہونگے جو کورونا وائرس کی نئی تبدیل ہونے والی شکل ’اومی کرون‘ کے حوالے سے اہم معلومات سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے سعود عرب میں گزشتہ ہفتے سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
کوروناکیسز میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر وزارت داخلہ کی جانب سے دوبارہ احتیاطی ضوابط پرعمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے جس کے تحت ماسک کے استعمال ک پابندی دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

شیئر: