Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اومی کرون کے باعث کویتی شہریوں کو تین ممالک سے نکلنے کی ہدایت

تینوں ممالک میں اومی کرون کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ (فوٹو: عاجل)
کویت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی چھوڑ دیں۔ ان تینوں ملکوں میں اومی کرون وائرس تیزی سے  پھیل رہا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے ان تینوں ملکوں سے فوری نکلنا ضروری ہو گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ تینوں ملکوں میں کویت کے سفارتخانوں نے الگ الگ بیانات جاری کر کے کویتی شہریوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کے متاثرین کی تعداد بڑی تعداد میں بڑھتی جا رہی ہے لہذا احتیاط کا تقاضا ہے کہ کویتی شہری پہلی فرصت میں مذکورہ ممالک سے نکل جائیں۔
کویتی سفارتخانوں نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اس حوالے سے وزارت خارجہ کی اپیل پر لبیک کہیں۔ کویت سے ان دنوں نہ تو برطانیہ کا سفر کریں اور نہ ہی فرانس اور جرمنی کا رخ کریں۔
یہ احتیاط مذکورہ تینوں ملکوں میں اومی کرون سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے۔
کویتی سفارتخانوں نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر ان کے ذہن میں اگر کوئی استفسار ہو تو پہلی فرصت میں قونصل خانے یا سفارتخانے سے رابطہ کرکے دریافت کر لیں۔ اس حوالے سے 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت استفسار کیا جا سکتا ہے-
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: