Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے سفر پر پابندی

غیرملکیوں کے کویت آنے پر پابندی میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
کویت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے  والے کویتی شہریوں، ان کے خونی رشتہ داروں اور گھریلو ملازمین پر بیرون مملکت سفر پر پابندی لگائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی کابینہ نے پیر کے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ  پابندی پر 22 مئی 2021 سے عمل درآمد شروع ہوگا۔ اس سے وہ لوگ مستثنی ہوں گے جن کے لیے ویکسین لینا ضروری نہیں ہے۔ 
کویتی کابینہ نےغیرملکیوں کے کویت آنے پر پابندی میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
کویتی کابینہ نے بیرون ملک سفر کے لیے ویکسین لگوانے والوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔
ایسے شہری جنہوں نے دو خوراکیں لیں اور دوسری خوراک پر دو ہفتے سے زیادہ گزر گئے۔ وہ شہری جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہو اور پانچ ہفتے سے زیادہ گزر گئے ہوں۔ 
وہ شہری جو کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوئے اور ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہوں اور انہیں دو ہفتے سے زیادہ گزر چکے ہوں۔
 

شیئر: