Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت سابقہ سطح پر برقرار

سونے کی فی تولہ قیمت 31 دسمبر 2021 کی سطح پر برقرار رہی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
پاکستان میں نئے سال کے پہلے کاروباری روز ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا ہے۔
کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سوموار کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 126000، 22 قیراط سونے کی قیمت 115499 روپے، 21 قیراط سونے کی قیمت 110250 روپے اور 18 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 94500 روپے رہی۔
پاکستان میں صرافہ مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 24 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت 108030 روپے رہی جب کہ 18 قیراط کی قیمت 81023 روپے رہی۔
سوموار کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 1809 ڈالر کی قیمت پر ٹریڈ ہوا۔ 31 دسمبر کو یہ 1827 ڈالر فی اونس کی قیمت پر فروخت ہوا تھا۔
گزشتہ 30 روز کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں 45.76 ڈالر مہنگا ہونے والے سونے کی قیمت میں سوموار کو 19.32 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

شیئر: