Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر منشیات کا استعمال کرنے والے دو شہری گرفتار 

’سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو کی بنا پر مذکورہ افراد کی شناخت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ادارہ انسداد منشیات نے ریاض منشیات استعمال کرنے اور اس کی ویڈیو شیئر کرنے والے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد نہ صرف منشیات کے عادی تھے بلکہ سوشل میڈیا پر اس کی ترویج کر رہے تھے۔
ادارہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو کی بنا پر مذکورہ افراد کی شناخت ہوئی ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: