Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا کے شعبے میں سعودائزیشن کی تیاریاں

میڈیا کے شعبے میں سعودائزیشن وزارت کا اہم ہدف ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت ایسے پیشوں اور شعبوں کا جائزہ لے رہی ہے جہاں مقامی شہریوں کو بڑی تعداد میں روزگارفراہم کیاجاسکے۔ میڈیا سیکٹر میں بھی جلد سعودائزیشن کا جامع پروگرام پیش کیاجائےگا۔ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے شعبے میں  سعودائزیشن کی جائے گی- اس حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا جارہا ہے- جلد ہی میڈیا سیکٹر کی سعودائزیشن کا اعلان کردیا جائے گا- 
اخبار  24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کے ماتحت ابلاغی امور کے ادارے کا کہنا ہے کہ ایسے تمام اداروں، پیشوں اور سرگرمیوں کی سعودائزیشن قومی پالیسی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو روزگار فراہم کیا جاسکتا ہے- میڈیا کا  شعبہ  ان  میں سے ایک ہے جس کی سعودائزیشن وزارت کا اہم ہدف ہے- 
وزارت افرادی قوت کا مزید کہنا ہے کہ سعودائزیشن کے فیصلے پرائیویٹ سیکٹر کے  تعاون سے مقررہ حکمت عملی کے تحت کیے جارہے ہیں-

شیئر: