Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نجی سکولوں میں سعودائزیشن موخر کی جائے‘

’دیگر شعبوں میں 25 فیصد سعودائزیشن ہوئی جبکہ سکولوں کے شعبہ میں 52 فیصد تک سعودائزیشن ہوچکی ہے‘ ( فوٹو: الاقتصادیہ)
نجی سکولوں میں سعودائزیشن کی نگران کمیٹی کے سربراہ عبد العزیز الفہد نے کورونا کے باعث نجی سکولوں میں سعودائزیشن کی مہم موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’نجی سکولوں میں سعودائزیشن کی شرح اطمینان بخش ہے‘۔
’بعض سکولوں میں سو فیصد سعودائزیشن ہوگئی ہے جبکہ بعض میں تدریسی و انتظامی عملے کی اکثریت سعودیوں پر مشتمل ہے‘۔
’ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ سکولوں میں اطمینان بخش نظام تعلیم کا قیام سعودی شہریوں کے ذریعہ ہی ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جن جن شعبوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سکولوں کا شعبہ سب سے زیادہ ہے‘۔
’اگر جائزہ لیا جائے تو دیگر شعبوں میں ابھی تک 25 فیصد سعودائزیشن ہوئی جبکہ سکولوں کا شعبہ ایسا ہے جہاں 52 فیصد تک سعودائزیشن ہوچکی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میرا خیال ہے کہ چونکہ ہم ابھی تک کورونا بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے لہذا ہمیں چاہئے کہ سکولوں میں سعودائزیشن کو موخر کردیں‘۔
’سکولوں میں سوفیصد سعودائزیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لیے مزید ایک سال کا وقت دینا ضروری ہے‘۔

شیئر: