Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور قصیم کے درمیان سار ٹرین بحال

ریاض: ریاض اور قصیم کے درمیان سار ٹرین سروس بحال ہوگئی۔ سعودی ریلوے کمپنی نے بارش کے باعث ریاض اور قصیم کے درمیان پٹڑی کی سروس کے لئے ٹرین سفر معطل کردیا تھا۔ کمپنی کے ذمہ داران نے الوطن اخبار کو بتایا کہ ٹرین سفر کا تعطل ایک دن تک رہا۔ روٹ کی سلامتی کی یقین دہانی کے بعد سروس بحال کردی گئی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ریاض اور قصیم کے درمیان ٹرین جدول کے مطابق مجمعہ اسٹیشن پر رکے گی۔
 

شیئر: