Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر ڈیفنس نے حوثیوں کا داغا گیا ڈرون تباہ کر دیا

مملکت کے کئی شہروں پر حوثیوں نے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
یمن میں عرب اتحاد کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو علی الصبح مملکت کی طرف داغا گیا  ڈرون سعودی عرب کے فضائی دفاعی سسٹم  نے روک کر تباہ کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی سرکاری ٹی وی الاخباریہ کی طرف سے عرب اتحاد کا موقف جاری کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں عام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کے خطرے کو روکنے اور بے اثر کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یمن میں موجود  ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے 2015 سے سعودی عرب کے مختلف شہری مراکز کی جانب  کئی بار  بیلسٹک میزائل اور مسلح ڈرون داغے ہیں۔
سعودی عرب اور کئی عرب ممالک نے یمن میں جائز حکومت کی بحالی میں مدد  کرنےکے لیے ایک اتحاد تشکیل دے رکھا ہے۔
 

شیئر: