Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی ہلاک

پناہ گزین کیمپ کے 21 سالہ فلسطینی کو سر میں گولی ماری گئی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
فلسطین میں قائم میڈیکل اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا  ہے کہ جمعرات کی صبح  مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی ہلاک ہو گیا ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی شمالی شہر نابلس کے مشرقی علاقے میں مختلف افراد کی گرفتاری کے لیے داخل ہوئی۔

 فلسطینیوں کی  گرفتاریوں کے لیے اکثرجھڑپیں ہوتی ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

اسرائیلی فوجیوں نے اس علاقے میں موجود مغربی کنارے میں قائم  بالتا پناہ گزین کیمپ کے رہائشی21 سالہ فلسطینی باقر حشحاس کو سر میں گولی ماردی۔
اے ایف پی کے ذرائع کے رابطہ کرنے پر اسرائیلی فوج نے اس واقعہ پر  فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں جب بھی اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کی  گرفتاریوں کے لیے حملہ آور ہوتے ہیں تو فلسطینی آبادی کے مراکز میں اکثرجھڑپیں ہوتی ہیں۔
اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے اس علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔
علاوہ ازیں مشرقی بین المقدس کو چھوڑ کرتقریباً  چار لاکھ 75 ہزار  اسرائیلی مغربی کنارے میں 28 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے ہمراہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دی جانے والی بستیوں میں رہتے ہیں۔
 

شیئر: