Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیک پینتھر، بیٹ مین اور سپائیڈرمین: 2022 بلاک بسٹر فلموں کا سال

’ڈاکٹر سٹرینج ان دا ملٹیورس آف میڈنس‘ مئی میں ریلیز ہوگی۔ فوٹو: عرب نیوز
جیسا کہ گذشتہ دہائی سے ہوتا آ رہا ہے، 2022 میں بھی بلاک بسٹر فلموں کی فہرست میں سپر ہیروز ہی چھائے ہوئے ہیں۔
ان میں سے مارول سینیمیٹک یونیورس کے چوتھے فیز کی تین فلمیں رواں برس ریلیز ہوں گی جبکہ ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس کی چار فلموں کی ریلیز 2022 میں متوقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان تینوں میں سب سے دلچسپ وہ ہے جو سب سے پہلے یعنی مئی میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کا نام ہے ’ڈاکٹر سٹرینج ان دا ملٹیورس آف میڈنس‘۔
اس فلم میں بینیڈکٹ کمبربیچ اپنے کردار کو ایک بار پھر پیش کریں گے اور اس کے ڈائریکٹر سیم رائمی ہیں۔
اس کے بعد، جولائی میں کرس ہیمزورتھ کو مرکزی کردار میں رکھتے ہوئے ’تھور: لو اینڈ تھنڈر‘ کی ریلیز متوقع ہے۔
اس کے بعد ’بلیک پینتھر: واکنڈا فورایور‘ کی ریلیز شیڈول کے مطابق نومبر میں ہوگی۔
مارول کے علاوہ، ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس کی رواں برس چار فلمیں متوقع ہیں۔
ان میں سے ’دا فلیش‘ کی ریلیز نومبر میں متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس کی ریلیز ہونے والی فلموں میں شامل ہے ’بلیک ایڈم‘، ’ایکوا مین اینڈ دا لوسٹ کنگڈم‘ اور ’بیٹ گرل‘۔
’دا بیٹ مین‘ 2022 ممکنہ طور پر سال کی سب سے بڑی فلم ہوگی جو کہ ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس کا حصہ نہیں اور جس کی ریلیز مارچ میں متوقع ہے۔
اکتوبر میں ریلیز ہونے والی ’سپائڈرمین: اکروس دا سپائڈر ورس (پارٹ ون)‘ کے لیے بھی شائقین پُرامید ہیں۔
رواں برس ریلیز ہونے والی دیگر ہائی پروفائل اینیمیٹڈ فلموں میں شامل ہیں ’منینز: دا رائز آف گرو‘، ’ٹرننگ ریڈ‘ اور ’لائٹ یئر‘۔
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ اور ’ٹاپ گن: میورک‘ بھی رواں برس ریلیز ہوں گی۔

شیئر: