Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 2 ہزار 627 کورونا کیسزکی تصدیق

کورونا سے مجموی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2 ہزار 627 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 80 ہزار 211 ہو گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے اماراتی وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ امارات میں صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ایک روز کے اندر 930 افراد کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد یہ تعداد 7 لاکھ 51 ہزار 86 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 170 تک پہنچ چکی ہے۔

شیئر: