Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز کیمل میلے میں تقریبات معطل

میلے میں اّنے پر صحت حالت توکلنا سے چیک کی جاتی تھی- (فوٹو سبق)
کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کی انتظامیہ نے تمام پروگرام اور تقریبات معطل کردی ہیں- میلہ گاہ اور اس کے  اطراف کے علاقے میں پابندی لاگو کردی گئی- میلہ دارالحکومت ریاض کے شمال مشرقی مقام الصیاھد میں ہورہا ہے-
ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمل میلہ 6 کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پابندی کا فیصلہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مقررہ کورونا ایس او پیز کی تعمیل میں کیا گیا ہے- اس کا مقصد میلے کے شائقین اور منتظمین کو کورونا وائرس سے بچانا بھی ہے-
یاد رہے کہ کیمل میلے کی انتظامیہ نے حال ہی میں اپنے یہاں سماجی فاصلے اور حفاظتی ماسک کی پابندی موثر شکل میں نافذ کرائی تھی- میلے میں آنے والوں کی صحت حالت توکلنا ایپ کے ذریعے چیک کی جارہی تھی- اطلاع یہ ہے کہ میلے میں شدید اژدحام اور بھیڑ بھاڑ کی وجہ  سے پروگرام معطل کیے گئے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: