Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2022 دو مرتبہ سورج اور چاند گرہن ہوں گے

’سعودی عرب میں ایک مرتبہ سورج اور ایک مرتبہ چاند گرہن دکھائی دیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فلکیاتی علوم کمیٹی نے کہا ہے کہ امسال 2022 میں دو مرتبہ سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک مرتبہ سورج اور ایک مرتبہ چاند گرہن دکھائی دیں گے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’پہلا سورج گرہن 30 اپریل کو ہوگا جو جنوبی امریکہ، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے علاوہ قطب جنوبی میں دکھائی دے گا جبکہ سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں ظاہر نہیں ہوگا‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’16 مئی کو پورے چاند کا گرہن ہوگا جو شمالی اور جنوبی امریکہ سمیت یورپ، افریقہ اور ایشیا کے بعض ممالک میں دیکھا جاسکے گا البتہ سعودی عرب میں جزوی طور پر نظر آئے گا‘۔
’بعد ازاں 25 اکتوبر کو جزوی طور پر سورج گرہن ہوگا اور یہ یورٹ، شمالی افریقہ، مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک سمیت سعودی عرب میں بھی دکھائی دے گا‘۔
’یہ جزوی سورج گرہن سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’سال رواں کا آخری گرہن چاند کا ہوگا جو سعودی عرب میں نظر نہیں آئے گا البتہ اسے بعض ایشیائی ممالک کے علاوہ شمالی امریکہ، مشرقی اور شمالی یورپ اور جنوبی امریکہ میں دیکھا جاسکے گا ‘۔

شیئر: